چترل: ارندو بارڈر پر افغان شدت پسندوں کا حملہ
چترال( ٹی اوسی رپورٹ) جہاں دونوں ملکوں پاکستان اور افغانستا ن کے وزاء اعظم کی ملاقات جاری تھی۔ چترال، ارندو میں پاک افغان بارڈر پر حملے سے 5 شدت پسند اور دو افغان سیکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ارندو سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔جن کے نام واعدہ بی بی اور گل روز خان بتایا جاتا ہے ، واقعے کے بعد انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کا جواب پاکستان اور افغانستان کے سیکیوریٹی فورسز نے مل کر دیا ہے۔ جبکہ بارڈر پر موجود سیکیوریٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے بارڈر پر موجود افغان سیکیوریٹی اہلکاروں کونشانہ بنایا تھا، جو ارندو کے قریب سرحد کے اُس جانب تعینات ہیں۔ شدت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ مقابلے کے نتیجے میں ارندو پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت جمہ خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق افغانستا ن سے ہے
No comments:
Post a Comment