Welcome to Chitral karimabad Website>>>>> We will try our best to never let you bore..>>> Contact Us :03402117563>>>>Designed by Saleem Baig

Blogger Tips and TricksLatest Tips For BloggersBlogger Tricks
  • Karim abad chitral

  • Chitral Karim abad /p>

  • Chitral Karim abad /p>

  • Chitral Karim abad /p>

  • Chitral Karim abad /p>

  • Barud the famous football team in karimabad /p>

  • Chitral Karim abad /p>

  • POST-DESCRIPTION-HERE [...]

  • POST-DESCRIPTION-HERE [...]

  • POST-DESCRIPTION-HERE [...]

Friday, 14 November 2014

رحمت عزیز چترالی نے اپنے سافٹ ویئر سے 40 پاکستانی زبانوں میں تحریر کا عالمی ریکارڈ بنا دیا






 نوجوان کا تعلق چترال سے ہے،اس سافٹ ویر کو رحمت عزیز چترالی نے مفت پیش کرکے اپنی زبان دوستی کا ثبوت دیا ہے، ادبی حلقوں  نے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی کی سفارش کی ہےگلگت بلتستان، چترال اور سوات کی کئی زبانیں  بھی سافٹ میں  شامل ہیں

چترال(نامہ نگار)پاکستانی نوجوان نے ایک سافٹ ویر کے زریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں  میں  تحریر کو ممکن بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، نوجوان کا تعلق چترال سے ہے،اس سافٹ ویر کو رحمت عزیز چترالی نے مفت پیش کرکے اپنی زبان دوستی کا ثبوت دیا ہے، ادبی حلقوں  نے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی کی سفارش کی ہے، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر ڈیزائنر اور کمپیوٹر سائنسدان رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا مفت سافٹ ویر ایجا د کیا ہے کہ جس کی مدد سے اردو، کھوار، توروالی، گاوری، اوشوجی، شینا، بلتی، دامیڑی، پالولہ، انڈس کوہستانی، ہندکو، پنجابی، بلوچی، براہوی، گوجری، ڈوماکی، فارسی، یدغہ، پوٹھوہاری، اُرمڑی، مداک لشٹی، چترالی، سرائیکی، بدیشی، بٹیری، گورو، کالام کوہستانی، آئیر، چیلیسو،دری، گواربتی اورکامویری جیسی غیرتحریری زبانوں  میں  تحریر ممکن ہوگئی ہے جوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے ، رحمت عزیز چترالی کا تیار کردہ یہ دنیا کا واحد سافٹ ویر ہے کہ اس کی مدد سے بے شمار زبانوں  میں تحریر ممکن ہوگئی ہے جوکہ رحمت عزیز چترالی کا اپنے پیارے وطن پاکستان اور اس میں  بولی جانے والی زبانوں  کے لیے ایک احسان سے کم نہیں ،حکومت پاکستان ہرسال مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو ادب، علم، کھیل، سائینس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں  میں  نمایان خدمات انجام دینے پر ایوارڈ  و اعزازات سے نوازتی ہے ، کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہندوکش کے پہاڑوں  کے دامن میں  چھپے رحمت عزیز چترالی جیسے ہیرے کے لیے بھی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کردے اور بے شمار خوبیوں  کے مالک  پاکستان کے اس نوجوان کو ان کی پاکستان کے لیے بے لوث خدمات کے صلے میں  ایوارڈ و اعزازات سے نوازا جائے۔

No comments:

Post a Comment

Blogger Tips and TricksLatest Tips For BloggersBlogger Tricks
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...